Skip to Main Navigation
عرض مختصر 2021/01/06

عالمی بینک کا پاکستان کے لیے نیا شراکت داری فریم ورک


اپنے خیالات کا اظہار کریں: WBGinPakistan#

عالمی بینک 2022-2026 تک کے دورانیے کے لیے پاکستان سے متعلق ایک شراکت داری فریم ورک مرتب کر رہا ہے ۔ جس کا مقصد ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان کے لیے اسٹرٹیجک اسپورٹ یعنی مختلف شعبہ جات کی ترقی میں مالی و تکنیکی تعاون کی نشاندہی کرے گا ۔

عالمی بینک ہر چار سے پانچ سال بعد اپنے رکن ممالک کے لیے ترجیحات کا ازسر نو تعین کرتا ہے ۔ پاکستان کے لیے یہ نیا اسٹرٹیجک پلان عالمی بینک کے پاکستان سے متعلق ڈویلپمنٹ ایجنڈا یعنی ترقیاتی اہداف کی ٹھیک ٹھیک نشان دہی کرے گا ۔ اور اسی فریم ورک کی روشنی میں عالمی بینک پاکستان کے لیے اپنی مالی و تکنیکی خدمات پیش کرے گا ۔

اسی شراکت داری فریم ورک کی تیاری کے لیے ادارے نے تمام اسٹیک ہولڈرز بمشول حکومت ، ارکان پارلیمنٹ ، نجی شعبہ ، سول سوسائٹی ، خواتین و نواجانان، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، سفارتی حلقوں، میڈیا اور محقین و مدرسین کے ایک ملک گیر مشاورتی عمل شروع کرنا چاہتا ہے ۔

مشاورتی عمل کا مقصد پاکستان کو درپیش سماجی و معاشی چیلنجز اور ان سے نمٹنے میں ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کے تعاون پر ماہرین کی رائے لینا ہے ۔

شراکت داری فریم ورک کے نتیجے میں ایک انتہائی معیاری رپورٹ سی پی ایف  پاکستان میں فلیگ شپ رپورٹ - پاکستان @ 100: وجود میں آئے گی جسے انیس سو سینتالیس میں وجود میں آنے والے اس ملک کی ٹھیک سویں سالگرہ یعنی  2047 کی مناسبت سے پاکستان ایٹ ہنڈرڈ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ سماجی و سماجی شعبہ جات میں پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گی ۔ پاکستان ایٹ ہنڈرڈ: شیپنگ دی فیوچر نامی یہ رپورٹ ان ضروری اقدامات کی نشان دہی کرے گی، جو سویں سالگرہ تک پاکستان کو اوپری درجے کا ایک اوسط آمدن والا ملک بننے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔

یہ رپورٹ حال ہی میں شائع ہونے والی سسٹیمیٹک کنٹری ڈائگناسٹک اور مستقبل قریب میں منظرعام پر آنے والی کنٹری پرائیویٹ سیکٹر ڈائیگناسٹک رپورٹ سے بھی استفادہ حاصل کرے گی ۔ سسٹیمیٹک کنٹری ڈائگناسٹک رپورٹ میں ان اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر عمل کر کے پاکستان انتہائی غربت کا خاتمہ اور خوشحالی کے مواقع کو پائیدار انداز میں آگے بڑھا سکتا ہے ۔

کووڈ نائنٹین کی وبا سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر باہمی میل جول پر عائد پابندیوں کے باعث بالمشافہ ملاقاتوں کا سلسلہ انتہائی کم ہو گیا ہے ۔ تاہم کئی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ چار جنوری سے انیس فروری کے دوران گول میز کانفرنسوں کا انعقاد زیر غور ہے ۔

ان بالمشافہ کانفرنسوں سے متعلق مزید معلومات جلد جاری کر دی جائیں گی، جبکہ آن لائن گفت و شنید کا سلسلہ بھی انیس فروری تک جاری رہے گا ۔

پاکستان کے لیئے ملکی شراکت داری فریم ورک 2022-2026 : پریزنٹیشن

آخر تحديث: 2021/02/04


شراکت داری فریم ورک کے مشاورتی عمل کے حوالہ جات

Overview

مشاورتی عمل میں زیادہ سے زیادہ افراد کی محفوظ شمولیت کو یقینی بنانے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بالمشافہ مشاورت صرف تب ہی عمل میں لائی جائے گی جبکہ کووڈ نائنٹین سے متعلق مروجہ احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہوں ۔ دوسرے یہ کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ آن لائن ورک شاپس اور فوکس گروپ ڈسکشنز منعقد کی جائیں گی ۔ اہم موضوعات پر آن لائن گول میز کانفرنسیں منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ جبکہ روایتی طور پر ایسے مشاورتی عمل سے باہر رہ جانے والے اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شراکت داری فریم ورک سے متعلق آن لائن سروے تیار کیا گیا ہے ۔

آخر تحديث: 2021/01/28